+91-8430707174
+91-9808206503
دینی مدارس جوامت مسلمہ کاگراںقدرقیمتی سرمایہ ہے جس نے ہردورمیںامت مسلمہ کے لئے ہرشعبہ میںاصلاح کی فکرکی ہے اوراسلامی آثاروعلامات کی حفاظت اورعملی طورپرامت میںاسے زندہ کرنے کی کوشش ہمیشہ مدارس کی طرف سے کی گئی ہے خصوصاََاسلامی ثقافت کی نشانیوںکوزندہ وجاویدکرنے کی کوشش خاص طورپرمدارس کی جانب سے کی گئی،غوروفکرکے بعد یہ معلوم ہوتاہے کہ اسلام کی جتنی اہم تہذیبی علامتیںاورشعائر ہیںان کی صحیح صورت حال اورزندہ شبیہ کے مشاہدہ کے لئے بلاشبہ مدارس دینیہ کاہی رخ کیا جائے گاشریعت اسلامی کے اخلاقیات،معاشرات،معاملات،عقائد،لباس،گفتگو،نشست وبرخاست،وضع قطع اوراسلامی تہذیب کی ہروہ علامت جس پرایمان واسلام تشخص ہے وہ سب دینی مدارس ہی کی برکت سے زندہ ہیں۔مردم سازی اورملک وملت کی تعمیرمیںبھی مدارس عربیہ کاکلیدی کرداررہاہے حق تعالیٰ کافضل ہے اپنے اکابربزگوںاورعلماء وصلحاء کی محنت وسعی سے برصغیرخصوصاََہندوستان میںمدارس عربیہ کاجال پھیلاہواہے۔