+91-8430707174
+91-9808206503
شعبۂ ابتدائی وناظرہ
اس شعبہ میںپانچ استاد مخلصانہ جدوجہداورننھے منے بچوںکی نفسیات سے واقف،ہوکرشفقت ومحنت سے کام کراتے ہیں،قاعدہ اورپارہ پڑھانے کے ساتھ ساتھ آسان طریقہ پرعقائداوراسلامی آداب محفوظ کرائے جاتے ہیں،قواعدکے ساتھ اجراء نیزاردوپڑھنالکھنا کا بھی سکھاتے ہیں۔
شعبۂ تحفیظ القرآن
اس شعبہ میںچھ اساتذہ تجویدکے ساتھ طلبہ کو قرآن کریم حفظ کراتے ہیں،اوراس شعبہ کی کارکردگی کوبہترسے بہتربنانے کے لئے اساتذہ بڑی جانفشانی سے طلبہ کے ساتھ محنت کرتے ہیں،اردوپڑھنا،لکھنانیزاملاء وغیرہ کابھی خاص اہتمام کیاجاتا ہے،تاکہ طلبہ اردوپڑھنے لکھنے میںکمزورنہ رہ جائیں،اس شعبہ کومزیدمستحکم بنانے کے لئے اساتذہ کومختلف اصول وضوابط کاپابندبھی بنایاگیاہے،نیزطلبہ کی یادداشت کوپختہ رکھنے کے لئے ماہانہ جانچ بھی کرائی جاتی ہے۔
شعبۂ تجویدوقرآت
یہ شعبہ مستقل شعبہ کی حیثیت سے چندسال قبل قائم ہواتھا،اورماشاء اللہ کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے۔اس شعبہ کانصاب دوسالہ ہے،ضروریات شعبہ کے ساتھ ساتھ اردوانگریزی،حساب اورہندی وغیرہ کے مضامین بھی لازم قراردئے گئے ہیں،نیزایک گھنٹہ کتابت کے لئے بھی رکھاگیاہے۔
شعبۂ فارسی
اس شعبہ میںفارسی کے قواعدکے ساتھ ساتھ تقریری وتحریری تمرین بھی کرائی جاتی ہے،عموماََطلبہ قرآن کریم کوحفظ کرنے کے بعددرجہ فارسی میںداخلہ لیتے ہیں،اسلئے قرآن کریم کی یادداشت کے پیش نظرایک گھنٹہ دورقرآن کریم کابھی رکھا گیاہے،تاکہ طلبہ کوقواعدوغیرہ کے ساتھ قرآن بھی یادرہے،نیزایک گھنٹہ انگریزی، ہندی اورحساب کابھی رکھاگیاہے،تاکہ طلبہ دینی علوم کے ساتھ عصری علوم سے بھی روشناس ہوسکیں۔
شعبۂ عربی
اس شعبہ میں عربی اول سے عربی ہفتم )مشکوٰۃشریف(تک کی تعلیم لائق وفائق اساتذہ شب وروزکی محنت ونگرانی میں۶/سال میںمکمل کراتے ہیں،دارالعلوم دیوبندکے نصاب تعلیم کی رعایت کے ساتھ وقت کے تقاضوںکے تحت عربی سوم تک انگریزی،ہندی اورحساب کوبھی نصاب کاضروری جزقراردیاگیاہے،تاکہ ہمارے بچے کسی بھی میدان میںاحساس کمتری کاشکارنہ ہوں،بلکہ حوصلہ اوربلند ہمتی کے ساتھ ہرچیلنج کوقبول کرسکیں،نیزعربی اول سے عربی ہفتم تک کے تمام طلبہ کے لئے کتابت بھی ایک لازمی مضمون کی حیثیت سے داخل نصاب ہے۔
شعبۂ خوش خطی
خوش خطی کی طرف خاص توجہ کی جاتی ہے،طلبہ کی تحریری صلاحیتوںکوبیدار کرنے کے لئے یہ شعبہ قائم کیاگیاہے،ہرماہ نقل املاء اوردستہ کوچیک کیاجاتا ہے، نیزامتحانات کے موقع پرسبھی درجات کی تحریرات رکارڈمیںجمع کی جاتی ہیںاوران پرنمبرات دیکرنتیجہ میںشمارکیاجاتاہے،تاکہ طلبہ کے اندرخوش نویسی کاشعوراورسلیقہ پیداہوجائے۔
شعبۂ انگلش وہندی
اس حقیقت سے انکارنہیںکیاجاسکتاکہ اسلام کودرپیش خطرات کے مقابلہ کے لئے ہمیںصالح علماء کی ایک ایسی جماعت کی ضرورت ہے جوملک کے مختلف حصوں میںتعلیم وتربیت اوردعوت کاکام کریں،اورمیدان میںنکل کرمقابلہ کی صلاحیت کے ساتھ اسلام کی خدمت اورنشرواشاعت کافریضہ انجام دیں،اوریہ اسی وقت ممکن ہے کہ وہ انگریزی وہندی وغیرہ سے واقف ہوں،اسلئے اس شعبہ کے لئے ماسٹرمستقل ہیںجوفارسی،عربی،اورشعبہ تجویدکے طلبہ کوہندی،انگلش اورحساب وغیرہ کی تعلیم دیتے ہیں،باصلاحیت طلبہ کوانگلش بولنے کی بھی مشق کرائی جاتی ہے،نیزانہیں مختلف عنوان پرانگلش زبان میںتقریریںبھی یادکرائی جاتی ہیں۔
نوٹ :- جامعہ کے تحت ایم،این،پبلک اسکول بھی الحمدللہ چل رہاہے جسکا نظم وانتظام سب کچھ الگ ہے۔
شعبۂ انجمن
طلبہ میںتقریرکی صلاحیت پیداکرنے کیلئے ہفتہ واری تقریری پروگرامــ’’انجمن دعوۃالصدق‘‘کے نام سے تجویزکیاگیاہے،جوہرجمعرات کوبعدنمازمغرب پابندی سے نگراںاساتذہ کی نگرانی میںچلتاہے،جس میںعربی وفارسی کے تمام طلبہ کوہر پندرہ یوم میںمتعینہ کتاب سے تقریرکرنالازم وضروری ہے،نیزعربی سوم تاعربی ہفتم کے طلبہ کے لئے ایک ماہ میںعربی تقریرکرنابھی لازم ہے،درجات حفظ والے طلبہ بھی اپنی اپنی درسگاہوںمیںتجویدی قواعداورراہ تربیت میںیادکرہ مضامین کو تقریری شکل میںپیش کرتے ہیں،تاکہ قواعداورعقائدوغیرہ کااستحضاررہے،اور ساتھ ہی ساتھ مافی الضمیرکواداکرنے کابھی شعوردرجات حفظ میںہی پیدا ہوجائے اورہرہفتہ کی کارگزاری باقاعدہ رجسٹرمیںمحفوظ ہوتی ہے،پابندی کرنے والے طلبہ کواخیرسال میںکتابی شکل میںانعام سے بھی نوازاجاتاہے۔
شعبۂ دعوت وتبلیغ
اس شعبہ میںبھی محنت کی جاتی ہے دفترانتظام کی ترتیب سے جامعہ کے اساتذہ وقتاََفوقتاََقرب وجوارکی مساجدمیں جاتے رہتے ہیںلوگوںکودین کی باتیںبتاتے اورسکھاتے ہیں،نیزچونکہ جمعہ کے دن عام تعطیل رہتی ہے،اسلئے وہ طلبہ جن کاتقریرکانمبرنہیںہوتاہے جمعرات کو جماعتیںبناکرآس پاس کی بستیوںمیںتبلیغ کے لئے جاتے ہیںاورجمعہ کی شام کو واپس آجاتے ہیںاس میںالحمدللہ تعلیم کاحرج بھی نہیںہوتا،اورساتھ ہی تبلیغی ذوق بھی پیداہوجاتاہے۔